راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی ضلع میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلا ف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آر ڈی اے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے جس کے ریکارڈ کے مطابق اس وقت آر ڈی اے کے دائرہ اختیار میں 386 ہائوسنگ سوسائٹیاں ہیں جن میں سے صرف62 منظور شدہ ہیں جبکہ264 سوسائٹیاں غیر قانونی کام کر رہی ہیں اس وقت 60 ہائوسنگ سوسائٹیوں کے معاملات آر ڈی میں چھان بین کے عمل سے گذر رہے ہیں جبکہ آر ڈی اے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے کام کرنے کے خلاف مجموعی طور پر 112 مقدمات بھی تھانہ صدر بیرونی ، تھانہ چونترہ ، تھانہ روات ،تھانہ ائرپورٹ سمیت دیگرتھانوں میں درج کراچکا ہے جبکہ غیر قانونی قرار دی گئی ہائوسنگ سوسائٹیوں کو 307 لیگل نوٹس بھی آر ڈی اے نے بھجوادئے ہیں ان میں سے مختلف سوسائٹیوں کے135 دفاتر سیل کردئے گئے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں