پاکستان نے سکھ یاتریوں کو بڑی سہولت دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بابا گورونانک کی جنم بھومی پر سکھ یاتریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی نے ستمبر میں بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کرتارپور راہداری کے ذریعے ہندوستانی سکھ یاتریوں کی نقل و حرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ستمبر کے مہینے میں بابا گرو نانک دیو جی کی آئندہ برسی کے پیش نظر ، ہندوستانی سکھ یاتریوں کو کوویڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور جانے کی اجازت دے دی گئی۔وباء کے بڑھتے پھیلاؤ کے دوران ، ہندوستان 22 مئی 21 سے 12 اگست 21 تک کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں رہا اور سکھ یاتریوں سمیت ، خصوصی اجازت کے ذریعے ضروری نقل و حرکت کی اجازت دی گئی تھی۔اجلاس میں کہا گیا کہ اس ضمن میں یقینی بنایا جائے گا کہ صرف مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو (جو کہ ویکسینیشن کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں) پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close