نون لیگ کا وزیراعظم کو چئیرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کا عہدہ سنبھالنے کا مشورہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چئیرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کا عہدہ سنبھالنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے دیانتداری سے شروع کئے جانے والے منصوبوں کو عمران صاحب نے کرپشن سے آلودہ کردیا ہے ،چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے بن کرشہبازشریف کے 3.3ٹریلین منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈکر دکھائیں، شہباز شریف کو نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب ایجنٹ، ٹاوٹ، کرائے کے ترجمان اور ٹیمیں بٹھائیں اورپتہ کرائیں کہ 3.3ٹریلین منصوبوں میں شہبازشریف نے قوم کے کتنے پیسے بچائے ہیں شہبازشریف نے ان منصوبوں میں 1000ارب روپے کی خالص بچت کی ، عمران صاحب یہ بتائیں قوم کوتین سال میں نیب نیازی گٹھ جوڑکی ناکامی کے بعداب عمران صاحب خود نیب اور ایف آئی اے کے سربراہ لگ جائیں، عمران صاحب شہبازشریف نے تو ابھی صرف تین سال کی آپ کی کارکردگی پر بیان دیا ہے، اس پر نیب کا نوٹس جاری کرادیا، اتنا خوف؟دس ارب کا جھوٹ بولنے پر عمران صاحب آپ نے جو معافی مانگی ہے، پہلے اس کا جواب دیں؟بی آرٹی کے 126ارب نظر نہیں آرہے لیکن اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کے 45لاکھ پر نیب کے نوٹس جاری ہورہے ہیں،عمران صاحب شہبازشریف پر کھربوں کے الزامات سے اب چالیس لاکھ کے گملوں اور پودوں کے الزامات پر آگئے ہیں، عمران صاحب یاد کرلیں کہ شہبازشریف نے پنجاب میں 3.3کھرب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا ،عمران صاحب شہبازشریف کے کھربوں روپے کے منصوبے آپ نے اپنی جیب بھرنے کے لئے ٹھیکوں پر دے د ئیے ہیں، عمران صاحب آپ خود چئیرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے بن جائیں لیکن آپ کو پھر بھی ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملے گی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے دیانتداری سے شروع کئے جانے والے منصوبوں کو عمران صاحب نے کرپشن سے آلودہ کردیا ہے عمران صاحب کے دور میں ایک نئی اینٹ تو نہ لگ سکی لیکن جو اینٹں لگی تھیں، وہ بھی کرپشن، لوٹ مار، کمیشن اور اے ٹی ایمز کی نذر ہوگئیں، چئیرمین نیب کی نظر پشاوربی آرٹی، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر، رنگ روڈ، آٹا، چینی، ایل این جی سکینڈلز اور بنی گالہ کے ناجائز محل کی طرف نہیں جاتی 35سے 90روپے آٹا، عمران صاحب کتنے پیسے کھائے ہیں ؟شاہد خاقان اور مفتاح 8ڈالر ایم ایم بی ٹی یوایل این جی خریدنے پر سزائے موت کی چکی میں ڈال دئیے گئے 35ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی خریدنے پر عمران صاحب کتنے پیسے کھائے ہیں؟ جواب دیں 52روپے کلو چینی 120روپے کرکے عمران صاحب کتنے پیسے کمائے ہیں؟126ارب روپے کی بی آرٹی کے کھڈوں مین عمران صاحب کتنے پیسے کمائے ہیں؟ چنیوٹ میں خام فولاد کے منصوبے کو بند کرکے اور رنگ روڈ کے منصوبے سے عمران صاحب کتنے پیسے کمائے ہیں؟پہلے مرحلے میں 4ارب ڈالر کا قوم کے لئے خزانہ نکالا تھا جو مشرف دور میں لٹ چکا تھاچنیوٹ آئرن اوور کے مردہ منصوبے میں شہبازشریف نے دوبارہ جان ڈالی اور اس سے قوم کومعاشی مفائدہ پہنچایا ، یہ ہے ان کا جرم؟ پاکستان اور چین کی حکومتوں کے درمیان پہلی بار بولی کا عمل ہوا جو 72سال میں پہلی بار ہوا کم ترین بولی دینے والی کمپنی سے شہبازشریف نے مزید منصوبہ جاتی رقم میں کمی کرائی، یہ تھی ان کی کرپشن؟ کرپشن کرنے والے قوم کے کھربوں روپے کی بچت نہیں کرتے، فارن فنڈنگ کیس کے 28بنک اکاونٹس چھپاتے ہیں وشفافیت سے قوم کے پیسے بچائے، منصوبے لگائے، عوام کو ترقی دے اسے بار بار نیب اور ایف آئی اے میں طلب کیاجاتا ہے آٹے چینی بجلی گیس، پٹرول، دوائی ، براڈ شیٹ میں رنگے ہاتھوں چوری میں پکڑے جانے والا کرپٹ اور نااہل ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close