پاکستانی سفارتخانہ اب تک 4ہزار افغان شہریوں کو ویزے جاری کر چکا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ اب تک 4ہزار افغان شہریوں کو ویزے جاری کر چکا ہے، سفارت کاروں، عالمی نمائندوں اور صحافیوں سمیت 14سو افراد کو پاکستان لایا جا چکا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان دارالحکومت کابل میں پھنسے ملکی و غیر ملکی افراد کو نکال رہے ہیں،انہوں نے کہا پاکستانی سفارتخانہ 4ہزار افراد کو ویزے جاری کر چکا ہے، سفارت کاروں، عالمی نمائندوں اور صحافیوں سمیت 14سو افراد کو پاکستان لایا جا چکا ہے،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حکومت سازی وہاں کے لوگوں نے کرنی ہے، کابل میں پاکستانی سفارت خانے کا کردار دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے، تمام عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ ہمارا قریبی رابطہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں