اسلام آباد کی سڑکوں پر رات گئے بغیر نمبر پلیٹ بائیک پر سوار تین لڑکیوں کا ہنگامہ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(پی این آئی)گزشتہ کچھ روز سے لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والاواقعہ سوشل میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا اور سیاست میں بھی خوب زیربحث ہے۔اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں پر تین لڑکیاں ایک موٹرسائیکل پر سوار ہیں اور سڑک پر ہلڑ بازی کر رہی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینئر صحافی سہیل اقبال نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے۔ “نو کومنٹس”. اس حوالے سے سہیل اقبال کہتے ہیں کہ انہوں گزشتہ رات اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون سے ای سیون کی طرف آتے ہوئے مارگلہ روڈ پر یہ منظر دیکھا کہ رات گئے ایک بائیک پر سوار تین نوجوان لڑکیاں شور شرابہ کرتی جا رہی ہیں۔ ان کے بائیک پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں تھی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ معاملہ اب زیر بحث ہے کہ کیا اسلام آباد میں ایسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے کہ جس کا نوٹس لیا جانا ضروری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں