لاہور (پی این آئی) مینار پاکستان پر ہجوم کے ہاتھوں ہراسانی کا سامنا کرنے والی عائشہ اکرم نے وضاحت کی ہے کہ 14 اگست کو نہ تو انہوں نے لوگوں کو فلائنگ کس کی اور نہ ہی بھارت کا جھنڈا لے کر آئیںایک انٹرویو میں عائشہ اکرم نے اپیل کی کہ ان کے بارے میں غلط باتیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے پولیس کی تفتیش پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ تو جینے کی امید کھو چکی تھیں لیکن یہ پولیس ہی تھی جس نے انہیں بچایا ہے، بالخصوص ڈالفن فورس کا کردار بہت اہم ہے۔اقبال پارک میں انٹری کے وقت فلائنگ کِس اور بھارتی جھنڈا لہرانے کا معاملہ ، عائشہ اکرم نے وضاحت کر دی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں