لاہور سے منسوب لڑکی پر تشدد کی ویڈیو دراصل کہاں اور کس موقع پر بنائی گئی؟ حقیقت سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے ایک پارک میں لڑکی پر تشدد سے منسوب ویڈیو آزاد کشمیر کی ہے۔پنجاب پولیس کے مطابق پارک میں لڑکی پر تشدد کی وائرل ویڈیوکا پتا چل گیا اور یہ ویڈیو آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے پارک کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق میں ویڈیو میرپورکے شہری حسنین نے ٹک ٹاک پراپ لوڈ کی جس پر شہری سے رابطہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق ایس پی، سی آراو نے حسنین سے رابطہ کرکے ویڈیو کے بارے دریافت کیا جس پر حسنین نے تصدیق کی کہ ویڈیو جھری کس فیملی پارک میرپور آزادکشمیر کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 14 اگست کی شام 6 بجے پارک میں آنے والی دو فیملیز کے درمیان جھگڑاہوا تھا جبکہ حسنین کا کہنا ہے کہ اس نے ویڈیوبناکراپ لوڈکی اور کچھ ہی دیر بعد اسے ڈیلیٹ کردیا۔پولیس کے مطابق آزادکشمیرپولیس ویڈیو سے متعلق قانونی کارروائی کررہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پارک میں لڑکی پر تشدد کی ویڈیو کو لاہور سے منسوب کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close