عافیہ صدیقی پر امریکی جیل میں حملہ! خوفناک تفصیلات آگئیں، وکیل بھی حیران

ٹیکساس(پی این آئی) امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جیل میں حملہ کیا گیا ہے جس سے انہیں چہرے پر زخم آئے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر یہ حملہ ایک دوسرے قیدی نے کیا ہے۔ برطانوی تنظیم ’کیج‘ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکلا نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک قیدی کی جانب سے عافیہ صدیقی کو مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا اوراس کے بعد اسی قیدی نے ان پر کافی کے مگ میں کوئی گرم چیز پھینک کر حملہ کیا ہے،گرم چیز چہرے پر پھینکنے سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی زخمی ہوئیں جس کے بعد انہیں سیل سے نکالنے کیلئے وہیل چیئر کا استعمال کیا گیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی وکیل ماروا ایلبیلی کو بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حملے کے نتیجے میں اندھی نہیں ہوئی ہوں۔ڈاکٹر عافیہ کی وکیل کا کہنا تھا کہ جب آخری بار ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملنے گئیی تو ان کے چہرے پر جلنے کے نشانات دیکھ کر وہ حیران رہ گئی تھی،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی کی بائیں آنکھ کے پاس نشان تھا جبکہ ان کے دائیں گال پر ٹوتھ پیسٹ لگا ہوا تھا جو چھوٹے سے کاغذ سے ڈھانپا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close