فیکٹری کی دیوار جھونپڑیوں پر گر گئی، باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق

لاہور(آئی این پی)لاہور میں طوفانی بارش سے فیکٹری کی دیوار گر گئی ، باپ، بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے، افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے کٹار بند روڈ پر پیش آیا جہاں فیکٹری کی دیوار ساتھ بنی جھونپڑیوں پر گر گئی، دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیوعملے نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، ہسپتال میں امانت اس کی دو سالہ بیٹی نیہا جبکہ ایک رشتہ دار خاتون فرح جاں بحق ہوگئی، زخمی خالد، شعبان، اقرا اور سدرہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close