اسلام آباد ائیر پورٹ پر چائے کا ایک کپ 350روپے میں فروخت ہونے لگا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چائے کا ایک کپ 350روپے میں فروخت ہونے لگا، مسافر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلی حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کی ناقص پالیسی کے باعث چائے کا ایک کپ 350روپے میں فروخت ہونے لگا، اس حوالے سے مسافر کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر مہنگے چائے سے متعلق ویڈیو سامنے آگئی جس میں مسافر نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پرچائے40 روپے سے 100روپے تک میں دستیاب ہے ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر صرف ایک ہی ریسٹورینٹ ہے، جہاں 296روپے پلس 16فیصد ٹیکس میں چائے کا کپ فروخت کیا جاتا ہے۔ویڈیو میں مسافر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلی حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں