موٹروے کا ٹول ٹیکس بڑھا دیاگیا لاہور سے اسلا م آباد کا ٹول ٹیکس کتنا اداکرنا ہو گا ؟ جان کر شہری جی ٹی روڈ پر سفر کرنا شروع کر دینگے

لاہور، اسلام آباد (آن لائن، این این آئی ) لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیاگیا ، لاہور سے اسلام آباد ٹول ٹیکس 830 روپے سے بڑھ کر 910 روپے جبکہ اطلاق 26 اگست سے ہوگا۔رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور’ مور‘ کے درمیان بیس سالہ معاہدے کے مطابق 26 اگست سے موٹروے پر ٹول ٹیکس دس فیصد بڑھا دیا جائے گا۔ اسلام آباد لاہور موٹر وے ایم ٹو ، پشاور اسلام آباد موٹروے ایم ون پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم تھری، شورکوٹ ملتان موٹروے ایم فور اور ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر عائد ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی اقتصادی ٹیم کے انتہائی اہم رکن نے استعفیٰ دے دیا

وزیرِ اعظم عمران خان کی اقتصادی ٹیم کے انتہائی اہم ممبر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے استعفیٰ دے دیا۔ اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود مستعفی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کے استعفے کی وجہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین سے اختلافات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر وقار مسعود آزادانہ طور پر فیصلے کر رہے ہیں اور اہم فیصلوں میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کو شکوہ ہے کہ ان کی سفارشات نظر انداز کی جا رہی ہیں، وزیرِ خزانہ شوکت ترین ان کی سفارشات کو خاطر میں نہیں لاتے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود استعفے کی منظوری تک کام کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں