مجھ سے دوبارہ شادی کرو، خاتون نے بات نہ ماننے پرسابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا

کراچی (پی این آئی) کراچی پولیس کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب مبینہ طور پر خاتون نے سابق شوہر پر ریسٹورینٹ میں تیزاب پھینک دیا، تیزاب پھینکنے کا مبینہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا۔پولیس کا بتانا ہے ناگن چورنگی کے قریب پیش آنے والے واقعے میں خاتون بھی معمولی زخمی ہوئیں جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والا شخص سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے 9 ماہ قبل خاتون کو طلاق دی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون طلاق کے بعد دوبارہ شادی کے لیے اصرار کر رہی تھی۔ متاثرہ شخص کا چہرہ، سینہ اور جسم کے دیگر حصے تیزاب سے متاثر ہوئے ہیں، شواہد ہیں کہ خاتون نے اپنے سابق شوہر پر تیزاب پھینکا، متاثرہ شخص کابیان لینے کے بعد خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔دوسری جانب واقعے کے بعد خاتون نے نیوکراچی تھانے پہنچ کر زخمی ہونے والے سابق شوہر پر تیزاب پھینکنے کا الزام لگایا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close