سکول سے واپس آتی 8 سالہ بچی ظلم کا شکار ہو گئی

مظفرگڑھ (پی این آئی) مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں سکول سے گھر واپس آنے والی 8 سالہ بچی کو نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں 8 سالہ بچی ابیہا کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بچی کی والدہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ چوتھی کلاس کی طالبہ اس کی 8 سالہ بیٹی اسکول سے واپس نہ آئی تو انہیں تشویش ہوئی۔ وہ بچی کو ڈھونڈنے نکلی تو اسکول کے راستے میں کھیتوں سے بیٹی کے رونے کی آواز آرہی تھی، وہ کھیتوں کے قریب پہنچی تو ابیہا کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا نامعلوم شخص موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ دائرہ دین پناہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close