انٹر کے امتحان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا آغاز 23 اگست سے ہوگا، امتحانات میں 1لاکھ 36ہزار 833 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے، امتحانات 13ستمبر تک دو شفٹوں میں جاری رہیں گے۔ بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق گیارہوں کے فریش امتحانات 2020 کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے امتحانات ہوں گے، جن میں پری میڈیکل، پری انجئینیرنگ، جنرل سائنس، آرٹس، کامرس اور خصوصی امیدوار شامل ہیں۔ انٹر سال اول کے امتحانات کےلیے 221 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، صبح کی شفٹ میں 113، شام کی شفٹ میں 108مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ شفاف امتحانات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، نقل کی روک تھام اور ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے 2 مانیٹرینگ سیل قائم کیے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں