ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کا حتمی فیصلہ، عمل در آمد کب سے ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیاگیا

پشاور(آئی این پی)پشاور میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کوکمشنر پشاور ریاض محسود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا کے پھیلا ئوکو روکنے اور ویکسینیشن عمل کو تیز کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کمشنرپشاور نے کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانیوالوں کی موبائل سم بند کی جائیں گی،31 اگست تک ہر کوئی ویکسین لگوائے بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کی سم بند کرنا شروع کریں گے،کمشنر پشاور نے کہا کہ 31اگست کے بعدویکسی نیشن نہ کرانیوالوں کی سم بند کردی جائے گی، کورونا ویکسی نیشن کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں ہفتہ سے گھرگھرموبائل ویکسی نیشن سروس شروع کر رہے ہیں عوام سے اپیل ہے وہ کورونا ویکسی نیشن کروائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close