افغان صورتحال، وزیراعظم نے فوادچوہدری کو اہم ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے متعلق صورتحال اور پاکستان کے مقف کو عالمی میڈیا میں اجاگر کرنے کا ٹاسک وزیراطلاعات فواد چوہدری کو سونپ دیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی،افغانستان سے متعلق وزیراعظم نے فوادچوہدری کوٹاسک سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا جائے عالمی میڈیا پر بھی پاکستان کا بھرپور موقف آنا چاہیے،وزیراعظم نے اجلاس میں افغانستان سے متعلق بیانیے پر وزرا کو آگاہ کیا۔ شرکا کو افغانستان میں جاری غیرملکیوں کیانخلا، چمن اور طورخم بارڈرز کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران پی آئی اے کے آپریشنز اور پاکستانی سفارتخانے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس میں 4رکنی کمیٹی کے مسلسل اجلاس منعقدکر نے پر اتفاق رائے بھی ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close