اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کی مذید تین شہروں تک توسیع کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت غریب افراد کو بہترین کھانا فراہم کیا جائے، کھانے کے معیار کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ملتان، گوجرانوالہ اور لاہور کیلئے 4 نئے کھانا بردار ٹرکوں کا افتتاح کیا، جس کے بعد اب 7شہروں میں 16ٹرکوں کے ذریعے کھانے کی تقسیم ہوگی،پروگرام کے دائرہ کار کو توسیع دینے کے موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت فی الوقت 5شہروں میں کھانا بردار ٹرکوں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا جاتا ہے،وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اکتوبر سے 29شہروں میں 40ٹرکوں کے ذریعے پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے، ملک گیر وسعت کے بعد روزانہ 40 ہزار افراد اور سالانہ 14 لاکھ 60ہزار افراد کو کھانا پہنچایا جائے گا۔ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے اقدام کے ذریعے مزدوروں میں کھانا مفت تقسیم کیا جاتا ہے،اب تک 5شہروں میں 8لاکھ 31ہزار سے زائد مزدوروں کو کھانا پہنچایا جا چکا ہے۔ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے اقدام پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان پورے پاکستان کو بھوکا کرکے کہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ہر رات پانچ کروڑ بچے اور آٹھ کروڑ لوگ بھوکے سوتے ہیں۔پوریپاکستان کوبھوکاکرکے کہتے ہیں کوئی بھوکا نہیں سوئیگا؟۔ مریم اورنگزیب نے مزیدکہا کہ آپ نے لنگروالیٹرک کانہیں،ایک کروڑنوکری اور 50لاکھ گھرکاوعدہ کیاتھا۔کھانے پینے کی اشیاء مہنگی کرکے عوام کے سامنے اب نیا ڈرامہ کررہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں