سندھ کے بعد ایک اور صوبے نےکورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان حکومت نے کورونا ویکسیںن نہ لگوانے افراد کی سمیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اکمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔کمشنر پشاور نے کہا کہ کل سے گھر گھر موبائل ویکسینیشن شروع کی جائے، اور ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کے لئے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ عملہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی جائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت ویکسین نہ کروانے پر سمیں بند کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔ سندھ کے بعد ایک اور صوبے نےکورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close