لاہور گریٹر پارک واقعہ، ذمہ داروں کو کیا سزا ملنے کا امکان ہے؟

لاہور (پی این آئی ) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک واقعے میں ملوث 20سے زائد ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 354 اے میں سزا عمر قید یا موت ہے ۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ نادرا اور فرانزک ایجنسی کی مدد سے دیگر ملزموں کو ٹریس کیا جا رہا ہے ، ایسے کیسز کو جلد انجام تک پہنچانا ضروری ہے ، وزیر اعلی کی ہدایات پر اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ یوم آزادی پر ہجوم نے ٹک ٹاکر لڑکی سے بد تمیزی اور دست درازی کی تھی ، متاثرہ لڑکی کے مطابق اسے برہنہ کرکے تشدد کیا گیا ، لڑکی کے ساتھی لڑکے عامر نے ون فائیو پر پہلی کال 7 بجکر 15 منٹ پر کی ، پولیس کے نہ پہنچنے پر دوسری کال سات بجکر 26منٹ اور تیسرے کال سوا آٹھ بجے کی گئی جبکہ 8 بجکر40 منٹ پر متعلقہ ایس ایچ او جائے وقوعہ پر پہنچا اور لڑکی پولیس پولیس اہلکاروں کے ساتھ تھانے آئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close