اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلا یا جائے ۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلا یا جائے، درپیش صورتحال پرغورکیا جائے ۔ انہوں نے کہا قومی وسیاسی سطح پر اس مسئلے اور اس کے نتیجے میں پاکستان پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی اور گہرائی سے سنجیدہ تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا افغانستان کی صورتحال کے پورے خطے پر اثرات ہیں ۔ کروٹ لیتے حالات میں پاکستان میں قومی اتفاق رائے اور ایک بیانیہ ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا قومی مفادات کا تقاضا ہے کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہو۔۔۔۔
پاکستان کے اہم ترین ادارے کے نئے ترجمان مقرر
اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کو تبدیل کرکے عاصم افتخار کو نیا ترجمان دفترخارجہ مقرر کردیا گیا، زاہد حفیظ آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم افتخار دفتر خارجہ کے نئے ترجمان کے طور پر کام کر یں گے۔ وہ جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنَبھالیں گے, زاہد حفیظ چوہدری آسٹریلیا میں بطور سفیر چارج لیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں