مینار پاکستان پر ایک اور خاتون کو ہراساں کرنےکا وا قعہ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی ) یوم آزادی پرگریٹر اقبال پارک میں ایک اور خاتون کو ہراساں کرنے کا وا قعہ سا منے آیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق نجی ٹی وی نے ایک رپو رٹ میں کہا ہے کہ مینار پاکستان پر موجود ایک فیملی میں شامل خاتون بچہ بھی اٹھائے ہوئے تھی جب کہ ہجوم نے فیملی کو نرغے میں لے رکھا ہے۔ اس دوران ایک لڑکی نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہو ئے جھنڈے کے ڈنڈے کی مدد سے ہجوم کو ماربھگایا۔جس کے بعد ایک پولیس اہلکار نے بھی متاثرہ فیملی کو ریسکیو کیا۔ یا د رہے کہ اس سے قبل 14 اگست کو ایک ایسی ویڈیو سو شل میڈیا پر وا ئرل ہو ئی تھی جس میں ہجوم نے ایک ٹک ٹاک لڑکی سے بدتمیزی کی،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close