مسافر ٹرین پھر حادثے کا شکار علامہ اقبال ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

جامشورو (آئی این پی ) سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی تین بوگیاں جامشوروکوٹری سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں۔ ڈاون ٹریک بند کر دیا گیا جبکہ کراچی جانے والی ریل گاڑیوں کو روک دیا گیا۔ معجزانہ طور پر حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں مسافروں کو ٹرین سے نکال کر امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کراچی جانے والا ڈاون ٹریک بند ہوگیا ۔۔۔۔۔

ٹاک ٹاکر عائشہ اکرم کے میڈیکل رپورٹ میں خوفناک انکشافات سامنے آ گئے

لاہور (پی این آئی) 14 اگست کو یومِ آزادی کے موقع پرمینار پاکستان کے سائے میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔ دست درازی، ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل ہو گیا ہےاور رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے جسم پر سوزش کے نشانات پائے گئے ہیں۔ عائشہ اکرم کی گردن اور دائیں ہاتھ پر سوجن ہے، سینے کے دائیں طرف 3 اور بائیں بازو پر بھی 3 خراشیں ہیں۔میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی کمر اور دونوں پاؤں پر بھی خراشیں پائی گئی ہیں۔عائشہ اکرم کے جسم پر 13 نشانات واضح ہیں، متعدد نیل بھی ہیں، دونوں کانوں پر بھی سوجن ہے، جبکہ گردن پر نوچے جانے کے نشانات ہیں۔لاہور پولیس کے مطابق عائشہ اکرم کا میڈیکل یکی گیٹ کے علاقے میں واقع نواز شریف اسپتال میں کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close