بلاول بھٹو زرداری کی بہاولنگر میں عزاداران پر کریکر حملے کی مذمت

کراچی(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بہاولنگر میں عزاداران پر کریکر حملے کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بہاول نگر دھماکے میں شہید عزاداران کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فی الفور علاج معالجے کی سہولیات مہیا کی جائیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یوم عاشور پر بہاول نگر میں غمِ حسین منانے والوں پر حملہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ سخت سیکیورٹی کے باوجود جلوس میں دہشتگردی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ دہشت گرد فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے ایجنڈے میں ناکام رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close