وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا بہاولنگر کریکر حملہ پر اظہار مذمت، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بہاولنگر میں کریکر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر محرم الحرام کے دوران فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، سماج دشمن عناصر کی ملک دشمن سازشوں کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close