وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بہاولنگر میں عاشورہ کے جلوس پر کریکر حملے کی مذمت

اسلام آباد (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو بہاولنگر میں عاشورہ کے جلوس پر کریکر حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت پھیلانے اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم و حوصلےکو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close