الحمداللہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال تسلی بخش رہی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

اسلام آباد  (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے  کہا ہے کہ   الحمداللہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال تسلی بخش رہی ہے۔ مرکزی کنٹرول روم کے مطابق یوم عاشورکے کم وبیش تمام جلوس  پر امن طریقہ سے اختتام پذیر  ہوئے ہیں۔ جمعرات  کی شام  اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔  انہوں نے کہا کہ الحمداللہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال تسلی بخش رہی ہے۔ وزیر داخلہ نےبہاولنگر  واقعہ کی بھر پور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی امن و امان کےلئے پولیس،سول آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیر داخلہ نے  وفاقی حکومت ،صوبائی حکومتوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی پولیس کو امن وامان برقرار رکھنے  پر شاباش دی۔  انہوں نے کہا کہ سول آرمڈ فورسز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے بھی انتظامیہ کی مدد کرنے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close