فرائض کی انجام دہی انتہائی مقدس ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فرائض کی انجام دہی انتہائی مقدس ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان پولیس اہلکار ریلوے اسٹیشن پر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا جب ایک مسافر پلیٹ فارم سے پھسل کر گرا تو نوجوان پولیس اہلکار نے تیزی سے دوڑ کر مذکورہ شخص کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔ اس پر وزیراعظم نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی انتہائی مقدس ہے۔ انہوں نے عوام کی خدمت میں مصروف نوجوان پولیس اہلکار کے جذبہ کی تعریف کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close