رحمان ملک پر زیادتی کا الزام لگانے والی امریکی صحافی سنتھیا ڈی رچی اپنے گھر میں کس حالت میں پائی گئیں؟ کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں مقیم امریکی بلاگر خاتون سنتھیا ڈی رچی اپنے گھر میں بے ہوش پائی گئی ہیں۔سنتھیا رچی اسلام آباد میں واقع اپنے فلیٹ میں بیہوش پائی گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں سنتھیا رچی کا طبی معائنہ جاری ہے۔ میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے کچھ عرصہ پہلے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر دست درازی کا الزام بھی لگایا تھا۔ رحمان ملک پر زیادتی کا الزام لگانے والی امریکی صحافی سنتھیاڈی رچی اپنے گھر میں کس حالت میں پائی گئیں؟ کھلبلی مچ گئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close