مینار پاکستان پرخاتون سے دست درازی کا معاملہ، 15 افراد گرفتار کر لیے گئے

لاہور (پی این آئی) لاہور کےگریٹر اقبال پارک میں سلفیاں بنانے کی کوشش میںخاتون سے دست درازی کے معاملے میںپولیس نے راوی روڈ، بادامی باغ، لاری اڈا اور شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپے مار کر 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیاہے۔مقامی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کولاہور کے ایک تھانے منتقل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ پولیس نے 16 سے 30 سال عمر کے نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے موبائل نمبرز کی 14 اگست کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کو ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد سے میچ کیا جائے گا۔ حراست میں لیے گئے افراد کو تھانہ لاری اڈا منتقل کیا گیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close