اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے اعلان کیا ہے کہ 10محرم پرملک بھرکے ویکسینیشن سینٹرزبند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمرکی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں 9 محرم الحرام کو تمام بڑے اور مرکزی ویکسی نیشن سینٹرزکھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 10محرم پرملک بھرکے ویکسینیشن سینٹرزبند رہیں گے۔۔۔۔۔
خلیل الرحمان قمر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہہ دیا؟
لاہور (پی این آئی) لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ پرپاکستان کے معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمٰن قمر بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور واقعے کے مجرموں کو پاکستان کی بدنامی کا باعث قرار دیا ہے۔مصنف اور ڈرامہ نگارخلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میناررِ پاکستان پر اپنی ہی بہن بیٹی پر ٹوٹ پڑنے والو آج تم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ تم اپنے دین اور نبیﷺ کے احکامات کی کیسے توہین کرتے ہو۔خدا اس واقعے کے مجرموں کو غارت کرے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں