خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، انکوائری کیلئے کمیٹی قائم،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پی این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کے واقعے کی انکوائری کیلئے آئی جی پنجاب نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔نوٹیفکیشن کےمطابق کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل آئی جی سردار علی خان ہوں گے جب کہ ڈی آئی جی یوسف ملک اور ایس ایس پی اسماعیل امجد کمیٹی کا حصہ ہیں۔انکوائری کمیٹی اس امر کا تعین کرے گی کہ یوم آزادی پر ہجوم کے پیش نظر گریٹر اقبال پارک میں سکیورٹی کے کیا انتظامات تھے، وقوعہ کے وقت پولیس کا رسپانس کیسا تھا، ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا کیا جواز ہے،کمیٹی وقوعے سے پہلے، وقوعےکے دوران یا بعد میں پولیس کی کوتاہی اورغلطی کا تعین بھی کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close