کراچی (پی این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں مزید 32 مریض انتقال کر گئے ہیں جبکہ ایک ہزار380 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیںجبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 623 ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16ہزار611 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1380 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ تشخیص کی شرح کا 8.3 فیصد بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج مزید 32 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 6529 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔ویکسی نیشن کے اعداد و شمار کو بیان کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ اٹھاون ہزار 306 افراد کو ویکسین لگائی گئی جبکہ مجموعی طور پر 96 لاکھ 91 ہزار 609 ویکسین ڈوز لگائی جاچکی ہیں جو کہ آبادی کا 28.47 فیصد بنتا ہے،ابتک مجموعی طور پر53 لاکھ 32 ہزار917 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور ایک لاکھ41ہزار 833 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،آج 24 گھنٹوں میں مزید 623 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار888 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 86.9 فیصد بنتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ اسوقت 47ہزار796 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 45 ہزار 448گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 1310 مریض مختلف ہسپتالوں جبکہ 38 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں ، 1159 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 99 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے ۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے بھر کے کورونا وائرس کے 1380 نئے کیسز میں شہر کراچی سے 741 سامنے آئے ہیں ، کراچی شرقی میں 294، حیدرآباد میں 190، کراچی وسطی میں 171، جنوبی کراچی میں 86، کورنگی میں 82، ملیر میں 63، بدین میں 78، جامشورو میں 53، کراچی غربی میں 45، مٹیاری میں 35، نوابشاہ میں 33، ٹنڈومحمدخان میں 31، تھرپارکر میں 30، خیرپور میں 25، سانگھڑ میں 24، نوشہروفیروز میں 21، عمرکوٹ میں 16، ٹنڈوالہیار میں 10، سکھر میں 9، میرپورخاص میں 9، لاڑکانہ میں 6، گھوٹکی میں 5، ٹھٹہ میں 2، شکارپور میں 2، کشمور میں 2، جیکب آباد اور سجاول میں ایک ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے لازمی طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں