حکومت 3 سال مکمل ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے ایسی کارکردگی پر منہ چھپانا چاہیے، حمزہ شہباز

لاہور (آئی این پی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت اپنے تین سال مکمل ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے ایسی کارکردگی پر تو منہ چھپانا چاہیے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچیں اور نااہلی کی وجہ سے انہیں کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔ آٹے چینی گوشت دودھ اور دالوں سمیت کھانے پینے کی اشیا پچاس فیصد سے بھی زائد مہنگی ہو چکی ہیں، مہنگائی کی شرح 20 فیصد تک جاپہنچی ہے جب کہ ترقی کی شرح کو حکومت ایک فیصد پر لے آئی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کا ہر سولہواں گھر غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے۔ حکومت اپنے تین سال مکمل ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے ایسی کارکردگی پر تو منہ چھپانا چاہیے، ترقی کرتی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا جو سبز باغ دکھائے تھے ان کی حقیقت بھی سامنے آ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close