وزیراعظم کا مینار پاکستان واقعے پر آئی جی پنجاب سے رابطہ

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر لڑکی پر ہجوم کے حملے اور ہراسانی کے افسوس ناک واقعے پر آئی جی پنجاب انعام غنی سے رابطہ کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں پیش آئے واقعے پر وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پولیس خاتون ٹک ٹاکر پر حملے اور قلعہ لاہور میں رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو پکڑ رہی ہے۔ زلفی بخاری نے مزید کہا کہ یہ واقعات قانون اور سماجی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں، حکومت ان واقعات میں ملوث کسی ایک فرد کو بھی نہیں چھوڑے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close