مشرقی معاشرے میں خواتین عزت و احترام کے اعلی درجے پر ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور (آئی این پی ) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مشرقی معاشرے میں خواتین عزت و احترام کے اعلی درجے پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ روز لاہور کے اقبال پارک میں رونما ہونے والے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کا واقعہ انتہائی شرمناک اور بہیمانہ فعل ہے، اسلامی اقدار کے حامل ہمارے مشرقی معاشرے میں خواتین عزت و احترام کے اعلی درجے پر ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں ماں، بہن اور بیٹی کی عزت سانجھی گردانی جاتی ہے، چند سو افراد کے قبیح فعل نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہے، اور ویڈیو کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی، حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close