لاہور گریٹر اقبال پارک واقعہ ،ملزمان کی شناخت کیلئے اشتہار جاری، نادرا بھی متحرک

اسلام آباد (پی این آئی )لاہورگریٹر اقبال پارک میں لڑکی سے بدتمیزی اور دست درازی کا واقعہ پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان سے متعلق اشتہار جاری کردیاہے۔اشتہار میں عوام کو ملزمان کے بارے اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے ، واقعہ میں ملوث ملزمان کا نام بتانے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ہم نیو زکے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید ویڈیوز منگوانے کے لیے بھی نمبر جاری کردیا ہے ، جس شہری کے پاس کوئی بھی ویڈیو ہوتو وہ ضرور بھجوائے۔دوسری طرف چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ واقعہ سے متعلق ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،آئی جی پنجاب انعام غنی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،تعطیلات کے باوجود نادرا اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے عائشہ اکرام کیساتھ واقعےپر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقات نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعے پر عمران خان سے بات ہوئی انہوں نے سخت غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عائشہ کو جلد انصاف ملے گا ۔ واضح رہے کہ لاہور گریٹر اقبال پارک میں درندوں کا خاتون ٹک ٹاکر کیساتھ انتہائی افسوسناک سلوک ، واقعہ نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے ۔ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرام ویڈیو بنانے میں مصروف تھی جبکہ وہاں ان کی کچھ لڑکوں کیساتھ بحث ہوگئی جو بڑھتی چلی گئی یہ دیکھ کر ان لڑکوں نے انہیں چھیڑنا شروع کر دیا ، یہ دیکھ کر ارد گرد کے گھومنے والا ہجوم بھی ان کے گرد جمع ہونا شروع ہو گیا ۔ اس دوران وہاں ہرشخص نے اس کیساتھ نازیبا حرکات شروع کر دیں اور اسے اٹھا کر ہوا میں اچھالنا شروع کر دیا اور کپڑے تک پھاڑ دیے ۔ اس حوالے سے ٹک ٹاکر نے بتایا ہے کہ وہاں لگ بھگ چار سو کے قریب لوگ موجود تھے اور ہر کوئی مجھے کھا جانے والی نظروں سے دیکھ رہا تھا میرے ساتھ جس ہاتھ پہنچا نامناسب سلوک کیا ، ہوا میں اچھالتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے بھی وائرل ہو رہی ہے ۔اس کا کہنا تھا کہ منت سماجت کرتی رہی لیکن میری کسی نے بھی نہ سنی ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے چار سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close