کپڑے پھاڑ دئیے، مجھے ہوا میں اچھالتے رہے،گریٹر اقبال پارک میں ہراسگی کا نشانہ کا بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ کے چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)لاہور گریٹر اقبال پارک میں درندوں کا خاتون ٹک ٹاکر کیساتھ انتہائی افسوسناک سلوک ، واقعہ نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرام ویڈیو بنانے میں مصروف تھی جبکہ وہاں ان کی کچھ لڑکوں کیساتھ بحث ہوگئی جو بڑھتی چلی گئی یہ دیکھ کر ان لڑکوں نے انہیں چھیڑنا شروع کر دیا ، یہ دیکھ کر ارد گرد کے گھومنے والا ہجوم بھی ان کے گرد جمع ہونا شروع ہو گیا ۔ اس دوران وہاں ہرشخص نے اس کیساتھ نازیبا حرکات شروع کر دیں اور اسے اٹھا کر ہوا میں اچھالنا شروع کر دیا اور کپڑے تک پھاڑ دیے ۔ اس حوالے سے ٹک ٹاکر نے بتایا ہے کہ وہاں لگ بھگ چار سو کے قریب لوگ موجود تھے اور ہر کوئی مجھے کھا جانے والی نظروں سے دیکھ رہا تھا میرے ساتھ جس ہاتھ پہنچا نامناسب سلوک کیا ، ہوا میں اچھالتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے بھی وائرل ہو رہی ہے ۔اس کا کہنا تھا کہ منت سماجت کرتی رہی لیکن میری کسی نے بھی نہ سنی ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے چار سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close