کابل میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، قومی ائیرلائن نے خصوصی پروازوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)کابل میں پھنسے سینکڑوں پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو پاکستان لانے کیلئے اہم اقدام، پی آئی اے نے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر ہے کہ قومی ایئر لائن نے دوبارہ آپریشن شروع کردیا ہے۔کابل سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گیا ہے،پی کے6249سےپاکستانیوں اورغیرملکیوں کوپاکستان لایا گیا۔ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق کابل میں پھنسےملکی اورغیر ملکی مسافروں کیلئےتین پروازیں چلائی جائیں گی، خصوصی پروازوں کے زریعےنو سو سے زائدملکی وغیرملکیوں کو پاکستان لایاجائیگا۔واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے کی کابل جانے والی پروازوں میں تاخیر کے باعث آپریشن معطل کردیا تھا۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کیں گئیں، یہ فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔یاد رہے کہ طالبان کے دارالحکومت میں داخلے کے بعد غیریقینی کی صورت حال کے پیش نظر کابل انتظامیہ نے ‏پی آئی اے حکام کو خصوصی پروازوں کی اجازت دی تھی۔گزشتہ دنوں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے پائلٹ نے افراتفری کی صورتحال میں حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنالیا۔افغانستان کا دارالحکومت کابل افغان طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد افغان شہریوں و غیر ملکیوں نے فوری طور پر افغانستان سے نکلنا شروع کردیا جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور ہوائی اڈے پر رش لگ گیا۔جم غفیر کی وجہ سے ایئرپورٹ پر بدامنی کی صورتحال پیدا ہوئی تو پی آئی اے کا طیارہ بھی مشکل میں پھنس گیا لیکن کپتان کی حاضر دماغی کی وجہ سے مسافروں کی جان بچ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو پی آئی اے کا مسافر طیارہ اے 320 رن وے پر اکیلا رہ گیا تھا، اے ٹی سی عملے نے کپتان کو بتایا کہ ہم جارہے ہیں اپنا فیصلہ خود کریں۔اے ٹی سی عملے کے بیان پر کپتان تھوڑا سا گھبرایا لیکن سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے کپتان کو اعصاب پر قابو رکھنے کا مشورہ دیا۔گفتگو کے دوران کپتان نے سی ای او کو بتایا کہ دو لڑاکا طیارے رن وے پر اڑان کےلیے تیار کھڑے ہیں اور پھر کپتان نے مسافر طیارے کو جیٹ طیاروں کے پیچھے ٹیک آف کی مہارت سے آگاہ کیا۔قومی ایئرلائن کے کپتان نے اپنی حاضر دماغی کی وجہ سے مسافر بردار طیارے کو کابل ایئرپورٹ سے بحفاظت ٹیک آف کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں