پی آئی اے نے برطانیہ کی سپریم کورٹ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا

لندن (آئی این پی ) برطانوی سپریم کورٹ نے 2012 میں پی آئی اے کی طرف سے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے نیا کنٹریکٹ متعارف کروانے کو درست قرار دے دیا اور سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔ برمنگھم کے برٹش پاکستانی ٹریول ایجنٹ ٹائمز ٹریول نے پی آئی اے کے کنٹریکٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ٹائمز ٹریول کا مقف تھا کہ 2012 میں معاشی دبا کے بعد اسے کمیشن کی ادائیگی کے بغیر نیا معاہدہ کرنے پر مجبور کیا گیا۔ عدالت میں پی آئی اے کی نمائندگی فارانی سولیسیٹرز نے کی اور فرحان فارانی نے کہا کہ اس عدالتی فیصلے کے انگلش قوانین پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔ فرحان فارانی کا کہنا تھا یہ معاملہ اس قدر سنگین تھا کہ روس اور یوکرین نے بھی اس معاملے میں مداخلت کی، ان کے کیسز پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مثر طور پر تجارتی معاہدوں کی حدود کا تعین کرے گا، اس فیصلے کے بعد پی آئی اے کو ٹکٹوں پر فیول سرچارج کی مد میں ایجنٹس کو کمیشن ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ خیال رہے کہ پی آئی اے اور ٹائمز ٹریول کے درمیان معاملہ ہائیکورٹ اور کورٹ آف اپیل کے بعد سپریم کورٹ پہنچا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close