خاتون سے بدتمیزی کرنے والے 300 سے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور(آئی این پی ) لاہور میں لاڑی اڈہ پولیس نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ہجوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ یوٹیوبر عائشہ اکرم 14 اگست کی شام اپنے ساتھی عامر سہیل اور کیمرہ مین صدام حسین کے ساتھ وڈیو بنا رہی تھی، اس دوران ہجوم نے ان پر حملہ کردیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق کھینچا تانی میں میرے کپڑے پھٹ گئے۔ واقعہ کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد قانون حرکت میں آیا اور مدعیہ کو واقعے کی درخواست دینے پر کہا، لاڑی اڈہ پولیس کو درخواست موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ گریٹر اقبال پارک میں موجود 300 سے 400 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close