کراچی(آئی این پی ) شہر قائد میں رواں سال 30 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری کی گئیں ، بفرزون میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سیملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ، رواں سال شہریوں کی 30 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری کی گئیں ، بفرزون میں چورایک اور شہری کی موٹرسائیکل چرا کر لے گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سیملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ گذشتہ ماہ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 3 رکنی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار کرکے چوری کی گئی 10موٹر سائیکلیں اور 10چیسز برآمد کرلی تھی۔ اس سے قبل بھی اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل اسنیچنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سیموٹرسائیکلیں چھیننیکی وارداتوں کی سنچری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا تھا۔ ایس ایس پی ایوی ایل سی عارف اسلم را نے بتایا تھا کہ ملزمان میں منیربنگالی، بابرعلی، حسن عرف بوائے اورمظفر چانڈیوشامل ہیں ، ملزمان نے 100سے زائد موٹر سائیکل چھیننے کا انکشاف کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں