ایک قدم اور آگے، جسٹس فائز عیسیٰ سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے

اسلام آباد(آئی این پی ) جسٹس قاضی فائز عیسی سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے۔ جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ سے ججز تقرری جوڈیشل کمیشن کی ہیئت تبدیل ہوگئی۔ جسٹس سردار طارق مسعود جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے۔ جج کی ریٹائرمنٹ سے سپریم جوڈیشل کونسل کی کمپوزیشن بھی تبدیل ہو گئی جس کے نتیجے میں جسٹس قاضی فائز عیسی جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے۔۔۔۔

وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

فیصل آباد (آن لائن) اختیارات سے تجاوز اور مبینہ طورپر ناجائز اثاثے بنانے کے الزامات پر وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عامر جان کو نیا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے – آن لائن کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر خورشید کیخلاف نیب انکوائری بھی تبادلے کی وجہ بنی ہے کیونکہ طاہر خورشید کی فیصل آباد میں رہائش کو جانے والی مین سڑک کو بھی اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے دوبارہ مکمل کارپٹ تعمیر کئے جانے کے الزامات بھی عائد ہوئے تھے – یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ طاہر خورشید کے والد چوہدری خورشید احمد پیپلزپارٹی کے بانی ممبران میں تھے اور پیپلزپارٹی کی حکومت میں انہیں پیپلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے کنوینئر بھی مقرر کیا گیا تھا جبکہ بعد میں انہیں عدالت عالیہ کا جج بھی تعینات کیا گیا- واضح رہے کہ فیصل آباد کے اے ڈی سی ریونیو فضل ربی چیمہ طاہر خورشید کے داماد ہیں اور ان کے دوسرے داماد سیالکوٹ سے حالیہ ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے چوہدری احسن سلیم بریا بھی طاہر خورشید کے داماد ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے بھی طاہر خورشید نے مبینہ طورپر اختیارات سے تجاوز کیا تھا اور اب انہیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان کا معاون خصوصی تعینات کردیاگیا ہے اس طرح ایک طرف طاہر خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تو دوسری طرف ان کے دامان کو وزیراعلی پنجاب نے اپنا معاون خصوصی بنا لیا ہے جس پر بیوروکریسی میں مختلف چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close