سپریم کورٹ نے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سلمان نعیم کو بحال کر دیا

اسلام آ باد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سلمان نعیم کو بحال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سلمان نعیم کی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سلمان نعیم نے پی پی 217 ملتان میں شاہ محمود کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد دو شناختی کارڈ رکھنے پر سلمان نعیم کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سلمان نعیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ واضح رہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں