مخالفین خاطر جمع رکھیں، ان کی دال 2023 تک نہیں گلے گی، فیاض الحسن چوہان

لاہور (آئی این پی ) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مخالفین خاطر جمع رکھیں، ان کی دال 2023 تک نہیں گلے گی، پی ڈی ایم کے ٹولے کا منفی سیاست سمیت جنازہ نکل چکا ہے، عوام نے آر پار کے دعویداروں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ دیانتداری، ایمانداری اور شفافیت کی سیاست کے سامنے کرپٹ ٹولے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close