کورونا وائرس پارلیمنٹ ہاوس میں تیزی سے پھیلنے لگا

اسلام آ باد (آئی این پی ) کورونا وائرس پارلیمنٹ ہاوس میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے بیشتر ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے ملازمین میں خوف و ہراس پھیلنے لگا ہے ، قومی اسمبلی اور سینٹ سیکرٹریٹ کو چند روز کیلئے بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close