کراچی کے ضلع غربی میں ترقیاتی کام جاری، خود نگرانی کروں گا، مرتضی وہاب

کراچی(آئی این پی ) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے ضلع غربی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ان کاموں کی نگرانی میں خود کروں گا۔ مرتضی وہاب نے ضلع غربی کے مختلف علاقوں پھول والی گلی، خلیفہ چوک، پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، وزیر اعلی کے معاون خصوصی علی احمد جان اور ڈی سی غربی شھریار گل بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ٹمبر روڈ اور سرے روڈ اور دیگر روڈز کی خراب حالت تھی، ضلعی انتظامیہ نے ان تمام روڈز کی کارپٹنگ کی ہے، یہاں پر کچرا کنڈی کی جگہ پر گرین بیلٹ بنانے کا عمل جاری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ 2008 میں پولیو مھم کے دوران شہید کی گئی ورکرز کے نام سے روڈ کو منسوب کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close