سرکاری ملازمین ایکساتھ پانچ چھٹیوں کے مزے لیںگے

اسلام آباد (پی این آئی) سرکاری ملازمین نے 5 تعطیلات حاصل کر لیں، بدھ اور جمعرات کو عاشور کے سلسلے میں 2 چھٹیاں، جبکہ ہفتہ اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، ملازمین کی اکثریت نے جمعہ کی چھٹی بھی لے لی۔ تفصیلات کے مطابق عاشور کی تعطیلات کی آمد پر ایک مرتبہ پھر سرکاری ملازمین کی اکثریتی نے لمبی تعطیلات حاصل کر لی۔بتایا گیا ہے کہ یوم عاشورکی2چھٹیوں کیساتھ وفاقی اداروں کے ملازمین ایک یوم کی رخصت لے کر 5 چھٹیاں گزاریں گے۔ یوم عاشور دس محرم کے سلسلے میں سرکاری ملازمین کو 9 محرم بروز بدھ اور جمعرات کو دسویں محرم کی چھٹی ہوگی۔ جبکہ بیشتر سرکاری اداروں کے ملازمین کو ہفتے اور اتوار کے روز بھی ہفتہ وار 2 تعطیلات ملتی ہیں۔ ایسے میں ملازمین کی اکثریت نے جمعہ کے روز بھی چھٹی حاصل کر لی، اس طرح سرکاری ملازمین اور افسران اگلے ہفتے عملی طور پر پانچ چھٹیاں گزاریں گے ۔واضح رہے کہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور 10محرم الحرام19اگست جمعرات کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا، یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی جبکہ علم،تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے شام کو مجالس شام غریباں برپا ہوں گی۔ یوم عاشور کے سلسلے میں پورے ملک میں 18 اور 19 اگست کو عام تعطیل ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close