این سی او سی کا 9محرم الحرام کوتمام بڑے اور مرکزی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے 9محرم الحرام کوتمام بڑے اور مرکزی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے،تاہم 10محرم پرملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزبند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا ، جس میں 9 محرم الحرام کو تمام بڑے اور مرکزی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 10محرم پرملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزبند رہیں گے۔اجلاس میں این سی او سی نے عاشورہ کے دوران پہلے سے جاری ہدایات پر عملدرآمد پر زور دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close