سندھ میں تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

کراچی (پی این آئی ) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس ہوا ، جس میں کراچی سمیت سندھ میں پیر 23 اگست سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ، تاہم اس ضمن میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن اسکولوں میں ویکسی نیشن 100فیصد ہے وہ اسکول کھول سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے پہلے سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، یہ فیصلہ محکمہ تعلیم اورمحکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کے اجلاس میں کیا گیا تھا ، جس میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ ، وزیر جامعات اسماعیل راہو اور دیگر نے شرکت کی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے مزید رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے عاشورہ تک بندرہیں گے تاہم اس دوران امتحانات کاسلسلہ جاری رہےگا اور 6 محرم تک صوبے میں امتحانات ہوں گے تاہم اب سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور پیر 23 اگست سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف محکمہ صحت نے ایک بار پھرفیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سکولز بند کرنے کی تجویز دے دی کیوں کہ فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ،محکمہ صحت کی جانب سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے ، محکمہ صحت نے تجویز ایپکس کمیٹی کو بھجوا دی ہے جس میں محکمہ صحت نے پنجاب میں تعلیمی اداروں کی بندش پر نظرِ ثانی کی درخواست کی ، ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر بچوں کے لیے خطرہ ہے ، حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close