نویں اور دسویں محرم کے دنوں میں موبائل سروس کتنی دیر تک بند رہے گی؟ وزیر داخلہ شیخ شید نے آگاہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان سے متعلق اجلاس ہو اہے جس میں سیکیورٹی صورتحا ل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دورا ن وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ یوم عاشور کے موقع پرموبائل فون سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے۔ اجلاس میں اسلام آباداور چاروں صوبوں میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیاگیا جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی امن و امان سے متعلق گفتگو کی گئی۔اجلاس کے دوران امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام میں حساس علاقوں کی سیکیورٹی کے لیے اداروں نے خصوصی اقدامات کیے ہیں جبکہ انتظامیہ کی مدد کے لیے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہیں۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے متعلقہ اداروں کومحرام الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور امن امان کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا اوروفاقی حکومت صوبوں کوامن وامان کیلئے تکنیکی اور معاونت یقینی بنائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close